ریاست کے 20 نان کیڈر ایس پیز کو آئی پی ایس رینک

   

حیدرآباد : /21 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزارت داخلہ نے ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 20 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (نان کیڈر) رتبہ کے عہدیداروں کو ترقی دیتے ہوئے انہیں انڈین پولیس سرویس (آئی پی ایس) میں شمولیت کیلئے منتخب کیا ہے ۔ آئی پی ایس کا رتبہ حاصل کرنے والے عہدیداروں میں این کوٹی ریڈی (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محبوب آباد) پی وی پدمجا ( ڈپٹی کمشنر پولیس بالانگر) کے علاوہ ایل سبا رائیڈو ، کے نارائن ریڈی ، ڈی وی سرینواس راؤ ، ٹی سرینواس راؤ ، ٹی ارناپورنا ، وائی سائی شیکھر ، جی جانکی شرمیلا ، ڈی جانکی ، پی یادگیری ، بی بھاسکر راؤ ، کے آر ناگراجو ، ایم نارائنا ، ایس راجندر پرساد ، ڈی اودئے کمار ریڈی ، کے سریش کمار ، بی انورادھا ، سی انوسویا ، شیخ سلیمہ ، آر گریدھر ، سی ایچ پروین کمار کو انڈین پولیس سرویس میں شامل کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کیا جس کی منظوری صدرجمہوریہ نے دی ۔ ب