حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے پانچ سینئر عہدیدار آج وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے۔ پولیس کمشنر ورنگل ڈاکٹر وی رویندر ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسپیشل انٹلیجنس برانچ (ایس آئی بی) پی پربھاکر راؤ ، جوائنٹ کمشنر پولیس سائبر آباد اے وینکٹیشور راؤ ، تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن کے چیرمین ایم ملا ریڈی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نرمل ڈسٹرکٹ مسٹر سی ششی دھر راجو نے آج اپنی خدمات سے سبکدوش ہوگئے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر مہیندر ریڈی نے مذکورہ پولیس عہدیداروں کے سبکدوش ہونے پر سنجے کمار جین انسپکٹر جنرل آف پولیس پی اینڈ ایل ، نوین چند آئی جی انٹلیجنس ، پرمود کمار انسپکٹر جنرل سی آئی ڈی وی ، پولیس کمشنر سائبر آباد وی سی سجنار اور وشنو ایس واریئر کو مذکورہ مخلوعہ جائیدادوں کی زائد ذمہ داری دی ہے۔ سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹی پربھاکر راؤ کو ایس آئی بی میں او ایس ڈی مقرر کیا گیا ہے۔