ریاسی میںجنگجو کےرہائشی مکان کو مسمار کیا گیا

   

Ferty9 Clinic

جموں: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے ماہور تحصیل میں آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث مقامی ملی ٹینٹ کے رہائشی مکان کو مسمار کیا گیا۔اطلاعا ت کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریاسی نے گلاب گڑھ میں گرفتار ملی ٹینٹ کے رہائشی مکان پر بلڈوزر چلایا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ملی ٹینٹ نے سرکاری اراضی پر مکان تعمیر کیا تھا اور قوانین کے مطابق اس کے مکان کو مسمار کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ محمد عروف شیخ کو پہلے ہی پولیس نے کٹرا اور نروال میں ہوئے دھماکوں کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے ۔