ریاضی کا سوال حل کرنے سے امریکی لڑکی کا انکار

   

واشنگٹن ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی 10 سالہ لڑکی ریتھم پشیشو جو چوتھی جماعت کی طالبہ ہے نے ایک ریاضی کے سوال کو حل کرنے سے انکار کردیا ۔ اس سوال میں طلبہ سے کہا گیا تھا کہ وہ لڑکیوں کے وزن کا تقابل کریں ۔ لڑکی نے اپنے ورک شیٹ پر لکھا اور دوسرا نوٹ اپنے ٹیچر کو بھی لکھا ۔ اس سوال پر اس نے جو ریمارک کیا ہے اس ریمارک کو اس کی والدہ نے آن لائن پوسٹ کردیا ۔لڑکی کی والدہ نے لکھا کہ ہمیں اپنی بیٹی ریتھم پر فخر ہے کہ اس نے لڑکیوں کے حقوق کی دفاع کی ہے ۔