ریاض۔دمام ریلوئے لائن کو دوگنا کرنے کا اعلان

,

   

ریاض۔سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے کہا ہے کہ دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن دگنی کی جائے گی جس سے کارگو اور مسافروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی اور موجودہ استعداد کے مقابلے میں 60 فیصد کا اضافہ ہوگا۔میڈیا نے ریلوے کارپوریشن کے حوالے مطلع کیا ہے کہ اعلیI درجے کی جدید ٹرینوں میں مزید چھ کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کی بدولت دو ہزار سے زیادہ نشستوں کااضافہ ہوا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار مسافر ٹرین سے سفر کرنے لگے ہیں۔جلد ہی چار نئی ٹرینیں ریاض دمام ریلوے لائن پر چلائی جائیں گی۔ دہری ریلوے لائن بچھانے کی صورت میں دمام ریاض ریلوے منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ریلوے کارپوریشن نے کارگو کے لیے 8 ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔ علاوہ ازیں کارگو کے لیے 220 بوگیوں کا معاہدہ کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ریلوے کارپوریشن کے پاس فی الوقت 102 ٹرینیں ہیں جن میں سے87 خدمات میں ہیں۔ مسافروں کے بوگیوں کی تعداد 75 اور کارگو بوگیوں کی تعداد 2596 ہے۔