ریاض ۔ 15 مئی (کے این واصف) ’’وندے ہندوستان مشن‘‘ کے تحت چلائی جانے والی ایرانڈیا کی فلائیٹ ریاض سے حیدرآباد ہوتی ہوئی وجئے واڑہ جانے والی پرواز کی تاریخ 23 مئی سے بدل کر 22 مئی کردی گئی ہے۔ واضح رہیکہ سعودی حکومت نے 23 مئی سے 27 مئی تک 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ لہٰذا سفارت ہند کی تجویز پر ریاض ۔ حیدرآباد فلائیٹ کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ سفارتخانہ کی پریس نوٹ کے مطابق وندے ہندوستان مشن کے تحت ایرانڈیا دوسرے مرحلہ کی پروازیں اس طرح ہیں۔ ریاض ۔ کوزی کوڈ 19 مئی، دمام۔ کوچی 19 مئی، ریاض ۔ کننور 20 مئی، دمام۔ بنگلور۔ حیدرآباد 20 مئی۔