ریاض : ( کے این واصف ) محکمہ تفریحات کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر فیصل بافرط نے ریاض سیزن 2023 میں ’نیا کیا ہے‘ کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق بافرط نے بتایا کہ ہم سعودی عرب کو بین الاقوامی تفریحاتی مرکز بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بافرط نے کہا کہ ریاض سیزن کا اہم ہدف یہ ہے کہ مملکت سیر و تفریح کے شائقین کا عالمی مرکز بن جائے۔ یہ ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ریاض سیزن میں 15 ملین سے زیادہ شائقین کی چھ ماہ کے دوران میزبانی ہوگی ان میں سے 13 لاکھ بین الاقوامی سیاح ہوں گے۔بافرط نے بتایا کہ بولیفارڈ ریاض سٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ ردوبدل 30 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ اس مرتبہ ریاض سیزن میں یہاں تقریبات ہوں گی۔