ریاض سے حیدرآباد کیلئے 10 اکٹوبر کو خصوصی پرواز

   

خانگی ادارہ کی کوشش سے عوام کو راحت
ریاض (کے این واصف): کورونا وباء کی وجہ سے جو دنیا بھر میں مشکلیں پیدا ہوئیں ان میں ایک بڑی مشکل بین الاقوامی پروازوں کا معطل ہونا بھی ہے۔ سعودی عرب میں بیسیوں ممالک کے لاکھوں غیرملکی جو یہاں برسرکار ہیں اور وہ اپنی چھٹیاں گزارنے وطن جاتے ہیں۔ پچھلے مارچ سے پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ان غیرملکیوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ ہر ملک سعودی حکومت کے تعاون کے ساتھ ہنگامی صورتحال کے مسافروں کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کررہا ہے جس میں حکومت ہند کی جانب سے ’’وندے بھارت مشن‘‘ کی پروازیں بھی شامل ہیں مگر پچھلے دو ہفتے سے زائد عرصہ سے تخلیہ مشن کے پروازوں کیلئے نئے شیڈول کا اعلان نہیں ہوا جس کی وجہ سے یہاں ہندوستانی باشندوں میں بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ یہاں ایسے سینکڑوں افراد ہیں جو ملازمت سے فارغ کردیئے گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر وطن لوٹنا ہے۔ یہاں کچھ سماجی تنظیمیں یا ادارے چارٹر فلائیٹ کا انتظام کرتے ہیں جس سے ہندوستانی تارکین وطن مستفید ہوتے ہیں۔ یہ تارکین وطن کیلئے راحت کا سبب ہے۔ اب ایک ادارہ کی جانب سے ریاض سے حیدرآباد کیلئے ایک خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا ہے۔