ریاض میں آئندہ ماہ کتاب میلہ کا انعقاد

   

ریاض : 26 اکٹوبر ( ایجنسیز ) سعودی عرب میںو اقع دریاہ کے جیاکس ڈسٹرکٹ میں آئندہ ماہ 6 تا 8 نومبر کتاب میلہ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس میلہ کے ذریعہ مختلف فنکاروں، پبلشرس اور پرنٹنگ شعبہ سے جڑے مختلف شخصیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہونے کا موقع ملے گا ۔ کتاب میلہ میں مصر ، چین ، امارات ، ہندوستان ، لبنان ، قطر ، نیدر لینڈس ، مراقش ، سنگاپور ، اٹلی ، سوئیٹزرلینڈ اور جاپان جیسے ممالک شرکت کریں گے۔