ریاض میں اسلحہ کی نمائش پر 3 شہری گرفتار

   

ریاض۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اسلحے کی نمائش کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ تینوں نے اسلحے کے ساتھ وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوانوں کی نشاندہی کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔تینوں سعودی شہری ہیں اور عمر کے تیسرے دہے میں ہیں۔ ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔کنگ فہد سیکیورٹی کالج کے سابق ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر فہد الشعلان نے خبردار کیا کہ سعودی معاشرے میں اسلحہ رکھنے کا مسلسل رواج بے حد خطرناک ہے۔ فہدالشعلان نے اخبار سے گفتگو میں کہا کہ دراصل ہمارے یہاں نوجوانوں میں اسلحہ رکھنے کا شوق بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے 8 بڑے اسباب ہیں۔ ہم عمروں پر فخر کا اظہار ،دوسروں کی دیکھا دیکھی نمود و نمائش،طاقت کا حصول اور تنازعات کا فیصلہ اپنے حق میں کرنا ہے۔