ریاض میں اے ٹی ایمز توڑنے کی کوشش، سعودی گرفتار

   


ریاض ۔ سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ریاض شہر میں دو اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے والا سعودی شہری گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ اے ٹی ایم خراب ہونے پر سی سی کیمروں کی مدد سے واردات کرنے والے کی شناخت کی گئی۔ سعودی شہری اے ٹی ایم سے رقم چرانا چاہتا تھا۔ اس مقصد کے لئے آتش پذیر کیمیکل اے ٹی ایم پر چھڑک دیا تھا۔ یہ واردات دو مقامات پر کی گئی تھی۔ مقامی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی۔ کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔امکان ہے کہ سخت کارروائی کی جائے گی۔