ریاض میں عالمی بینک کے نئے علاقائی مرکز کا قیام

   

ریاض، 23 ستمبر (یو این آئی) عالمی بینک نے ریاض میں ایک نیا علاقائی مرکز قائم کر دیا ہے ، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان خطے کو خدمات فراہم کرے گا۔ ریاض میں قائم کیا جانے والا نیا مرکز عالمی بینک کی قیادت کو ملک کی ٹیموں، مؤکلوں اور علاقائی شراکت داروں کے قریب لائے گا۔ میناپ کے علاقائی نائب صدر اور علاقائی پریکٹس ڈائریکٹرز ریاض منتقل ہو گئے ہیں، جو عالمی بینک کے عملی ڈھانچے کے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے ۔ ریاض حب عالمی بینک گروپ کے خلیج تعاون کونسل کے علاقائی دفتر کے ساتھ واقع ہوگا۔ مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر عثمان دیون نے کہا کہ ریاض نہ صرف خطے کی تبدیلی کا دروازہ ہے ، بلکہ عالمی سطح پر علم کے تبادلے اور پالیسی جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم بھی ہے ۔