ریاض۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام)ریاض شہر میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران ہر ایک گھنٹے میں 32 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ کل جمعہ تک گزشتہ 20 دنوں میں 15،700 افراد کورونا کا شکار ہوئے، اس تعداد کو دن کے 24 گھنٹوں میں تقسیم کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ہر گھنٹے میں 32 افراد کو کورونا لاحق ہوتا رہا ہے۔یہ تعداد گزشتہ 20 دنوں کی ہے جبکہ مارچ سے لے کر اب تک ریاض شہر میں 31 ہزار افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔