ریاض۔3 فبروری (کے این واصف )ریاض مین جاری سہ روزہ سعودی میڈیا فورم کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے میڈیا ایک پینل مباحثہ میں حصہ لیا۔ سفارتخانہ ہند ریاض کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق اس پینل مباحثہ میں سفیر ہند نے عالمی برادری کے ثقافتی رشتون کے استحکام کے لیے صحافت کے استعمال پر زور دیا۔ سہیل اعجاز خان نے ملک کی بین الاقوامی شبیہ کو اجاگر کرنے سافٹ پاور کو کلیدی آلہ کے طور پر استعمال کا مشورہ بھی دی۔ سفیر ہند نے سماج میں سوشیل میڈیا اور ڈیجٹل پلاٹ مارمز کو بروقت، قابل بھروسہ اور شفاف پیام رسانی کا ذریعہ بنانے پر بھی زور دیا۔