ریاض میں یوم آزادی ہند تقریب کاجوش و خروش کیساتھ انعقاد

   

ریاض ( کے این واصف ) سفارت خانہ ہند ریاض میں یوم آزادی ہند تقریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا ۔ کام کا دن ہونے اور شدید گرمی کے باوجود مرد و خواتین اور بچے رنگ بہ رنگ کے ملبوسات میں بڑی تعداد میں ایمبسی احاطہ میںجمع تھے ۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے صبح 7:30 بجے قومی پرچم لہراکر تقریب کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے صدر جمہوریہ کا پیام پڑھ کر سنایا ۔ صدر کے پیام کے بعد حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران سعودی عرب میں ہندوستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔اب یہاں انڈینز کی موجودہ تعداد 2.6 ملین ہوگئیہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں برسرکار ہدوستانی باشندے ہند ۔سعودی کے درمیان برج کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ گزشتہ برسوں میں مملکت میں ہدنوستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوا کرتیتھی ۔ ڈاکٹر سہیل نے سارے ہندوستانیوں کو آزادی ہند کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ آج کا دن ہونے اور موسم کے شدید ہونے کے باوجود آپ لوگ اتنی بڑی تعداد میں تشریف لاکر اس تقریب کو کامیاب بنایا ۔ سفیر ہند نے انڈین کمیونٹی کے سماجی کارکنان کے مسلسل تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں کمیونٹی کے اراکین نے ایک رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا ۔سفارتکار رشی ترپاٹھی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔مشروبات و مٹھائیوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔