ریاض میں یوم سرسید کا انعقاد

   

ریاض ( کے این واصف ) سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے پُرمسرت موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ( سابق طلبہ) اسوسیایشن ریاض چیپٹر نے تمام علیگڑھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سرسید احم خان کو ان کے 205 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اسوسی ایشن کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق علیگڑھ کی طرف سے دنیا بھر میں ’’ یوم سرسید ‘‘ کے طور پر سرید احمد خان کے یوم پیدائش منایا جاتا ہے جو ایک عظیم مصلح اور جدید تعلیم کے پیامبر تھے ۔ریاض میں یہ تقریب علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسو سی ایشن کی جانب سے پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور صدر جناب محمد ارشد علی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی ڈاکٹر انور خورشید ، جناب عظیم وارثی ، مسٹر اے جی دانش نے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام کی نظامت جناب سلمان خالد نے انجام دی ۔ ایک مقامی رسٹورنٹ کے ہال میں منعقدہ اس پروگرام کا اختتام اسو سی ایشن صدر مسز ثمینہ مسعود کے ہدیہ تشکر پر ہوا ۔