ریاض پر ایرانی حملے کی مذمت ‘ جوابی کارروائی کا انتباہ

,

   

یو اے ای ‘ بحرین ‘ قطر و کویت سے سعودی عرب کا اظہار یگانگت
ریاض : 28 فبروری ( ایجنسیز ) سعودی عرب نے ایران کی جانب سے ریاض کے علاقہ میں اور مشرقی صوبہ میں ایران کی جانب سے کئے گئے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ سعودی دفاع نے ان حملوں کو ناکام بنادیا ہے ۔ مملکت سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حملوں کا کسی بھی حال میں کوئی جواز نہیں ہوسکتا ۔ ایران اس بات سے واقف تھا کہ سعودی عرب نے اپنی فضائی پٹی فضائی حملوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اس کے باوجود سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ان حملوں کے تناظر میں سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ ساری صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور وہ اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت و شہریوں کی حفاظت کیلئے جوک چھ بھی ممکن ہوسکے کارروائی کرے گا اور جوابی کارروائی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ اس دوران سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی حملوں کے خلاف متحدہ عرب امارات ‘ بحرین ‘ قطر ‘ کویت اور اردن کے ساتھ اظہار یگانگت کیا ہے ۔ محمد بن سلمان نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان ‘ بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ ‘ کویت کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی ‘ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات چیت کی اور ایرانی حملوں کے خلاف ان سے اظہار یگانگت کیا ہے ۔