ریاض: پہلے ’’ڈرائیو اِن سنیما‘‘ کا آغاز

,

   

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلا ’’ڈرائیو اِن سنیما ‘‘کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں شائقین اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہو سکیں گے۔ریاض کے مقامی سینما گھروں کے ایک گروپ ایم یو وی آئی نے ایک ڈرائیو اِن تھیٹر کھولا ہے جبکہ مذکورہ کمپنی کا دعویٰ ہیکہ سال 2018 میں سینما گھروں پر ملک گیر پابندی ختم ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کا پہلا ڈرائیو ان سنیما ہے۔کورونا ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سنیما میں 150 گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے جبکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ڈرائیو ان سنیما میں نہ صرف تمام آنے والے شائقین کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا بلکہ ان کیلئے فیس ماسک لگانا بھی لازمی ہوگا۔