ریاض کی دنیا کے دس بڑے شہروں میں عنقریب شمولیت

   

ریاض: سعودی کنوینشنز اینڈ ایگزیبیشن جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن عبدالمحسن الرشید نے کہا ہے کہ ریاض دنیا کے 10 بہترین شہروں میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے‘۔سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے مملکت کی تیز رفتار ترقی خصوصاً نان آئل سیکٹر میں سات فیصد اضافہ کو اجاگر کرتے ہوئے مملکت میں ہونے والی ایگزیبیشن اور ویژن 2030 کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی۔