ریان پراگ کی اننگز ناقابل یقین:اسمتھ

   

کولکتہ۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان رائلس کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے کولکتہ کے خلاف چار گیند باقی رہتے مقابلہ جتانے والے 17 سالہ کھلاڑی ریان پراگ کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔ میچ جیتنے کے بعدا سمتھ نے کہاکہ ہم نے خود ہی حالت مشکل بنا لئے تھے۔ اچھے آغاز کے باوجود ہم نے مڈل آرڈر میں ابتدائی وکٹ کھو دیئے تھے۔ پراگ نے اپنی اننگز سے متاثر کیا ہے۔ انہوں نے ایک تجربہ کارکھلاڑی کی طرح متاثرکن اننگز کھیلی۔ شریس گوپال اور جوفرا آرچر نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔