ریاپڈا یکشن فورس اورمقامی پولیس کا فلیگ مارچ

   

کوہیر۔12؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوہیرمنڈل مستقر میںمقامی پولیس اور آر اے ایف 99کمپنی کمانڈرکی قیادت میں ریاپڈ ایکشن فورس اور مقامی پولیس کی جانب سے کوہیرکے اہم شاہرائوں پرفلیگ مارچ کا اہتمام کیاگیا ۔ اس موقع پرکوہیر سب انسپکٹر گوپتی ستیش نے بتایا کہ عوام بلا خوف بغیرکسی ڈر کے اپنی زندگی گزاریں۔ عوام کی جا ن ومال کی حفاظت پولیس فورس اورریاپڈ ایکشن فورسیس عوام کی حفاظت کرنے کیلئے 24گھنٹے تیار رہتی ہے ۔ انہوں نے کسی بھی مقام پرکوئی غیرقانونی حرکت نظرآتے ہی فوری پولیس کو اطلاع دیں‘ پولیس ایسے شخص کی شناخت رازمیں رکھے گی ۔انہوںنے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد‘ ریاست تلنگانہ کا سرحدی علاقہ رات دن میں غیرسماجی افرادپرکڑی نظررکھنے کی ضرورت ہے ۔