ریاگنگ میں ملوث میڈیکل طلباء ایک سال کیلئے معطل

   

حیدرآباد۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے سخت نوٹ لینے کے بعد سوریہ پیٹ میڈیکل کالج میں دو دن قبل ریاگنگ میں ملوث 2019-20 بیاچ کے 6 طالب علموں کو ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا۔ میڈیکل کالج میں ریاگنگ واقعہ سے ساری ریاست میں ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے سخت برہمی کا اظہار کرکے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کی ہدایت دی۔ تحقیقات میں سینئر طلباء قصور وار پائے جانے پر فوری اثر کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن رمیش ریڈی نے 6 طالب علموں کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کے علاوہ ہاسٹل سے انہیں منتقلی کے لیء روانہ کردینے کے احکامات جاری کئے۔ واضح رہے کہ ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر میں زیر تعلیم طالب علم نے سینئر کی جانب سے ریاگنگ کرنے کی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس پر حکومت اور وزیر صحت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ریاگنگ کے خلاف سخت پیغام دینے کے لئے 6 طلباء جن میں اے مہیندر، جی ششانک، پی شراون، اے رنجیت سائی، کے ہریش اور بی سچیت کو ایک سال کیلئے کالج سے معطل کردیا گیا۔ ن