ممبئی: اداکارہ ریا چکرورتی نے پیرکو ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر میں حاضری دی، جب کہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے انہیں سوشانت سنگھ راجپوت مقدمہ میں کسی بھی قسم کے کردار سے بری قرار دے دیا۔ اداکارہ، جو ایک طویل عرصے سے سخت تنقید کی زد میں تھیں، نے اپنے بھائی شووِک اور والد کے ساتھ مندر میں پوجا کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ریا کو سادہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جو مندر میں داخل ہونے سے قبل فوٹوگرافروں کے لیے پوز دے رہی تھیں۔ اداکارہ پْرسکون اور مطمئن نظرآئیں، اور انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کیمروں کے سامنے تصاویر بھی کھنچوائیں۔ ریا کا یہ دورہ ایک دن بعد سامنے آیا۔