ممبئی: اداکارہ ریا چکرورتی کی عدالتی تحویل میں توسیع دی گئی ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت قتل کیس کے سلسلہ میں منشیات کے استعمال پر این سی بی نے انھیں گرفتار کیا تھا۔ خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے 6 اکٹوبر تک اداکارہ کو جیل میں رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ریا اور ان کے بھائی شویک نے ضمانت کی درخواست داخل کی ہے۔ اِس درخواست پر 23 ستمبر کو سماعت ہوگی۔