حیدرآباد 2 مئی ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں کورونا پازیٹیو کیسیس کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر کمشنر بلدیہ لوکیش کمار نے ریتو بازاروں اور مارکٹوںمیںدوکان مالکین کے معائنے کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں میں کورونا کی علامات نظر نہیں آ رہی ہیں لیکن معائنہ پر رپورٹ پازیٹیو آ رہی ہے ۔ اس صورتحال میں ریتو بازاروں اور کچھ مارکٹوں میں دوکانداروں کے بھی ٹسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں احکام کی اجرائی بھی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔