ریتو بندھو اسکیم متعارف ، چیف منسٹر نے نئی تاریخ رقم کی

   

ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کو سبق سکھانے عوام سے ہریش راؤ کی اپیل
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ترقی و بہبود چیف منسٹر کے سی آر کی دو آنکھیں ہیں ۔ تلنگانہ تیزی سے سنہری ریاست کی طرف گامزن ہے ۔ حکومت کی کارکردگی سے ریاست کے عوام پوری طرح مطمئن ہیں ۔ دوباک ہو کہ اور کوئی انتخاب ریاست میں کامیابی صرف ٹی آر ایس کی ہوگی ۔ توگٹہ منڈل کے گھن پور میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ نظام حکومت یا متحدہ آندھرا پردیش کی حکومت حکمرانوں کی جانب سے کسانوں سے ٹیکس وصول کیا جاتا تھا لیکن چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر واحد چیف منسٹر ہے جو اراضی رکھنے والے ہر کسان کے بینک اکاونٹ میں ریتو بندھو اسکیم کے تحت پیسے جمع کرارہے ہیں ۔ سارے ملک میں تلنگانہ واحد ریاست ہے جو کسانوں کو مفت و معیاری برقی سربراہ کررہے ہیں ۔ بی جے پی کے زیر قیادت ریاستوں میں بھی کسانوں کو معیاری و مفت برقی نہیں سربراہ کی جارہی ہے ۔ ماضی میں ووٹوں کی خاطر قائدین جب گاؤں کا رخ کرتے تھے تب خواتین خالی گھڑوں کے ساتھ ان کے سامنے اپنا احتجاج درج کرواتے تھے ۔ اب وہ صورتحال نہیں ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت گھر گھر نلوں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کا انتظام کروایا ہے ۔ بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی حکومت نے زرعی بل متعارف کراتے ہوئے باولیوں کے پاس پمپ سیٹس کو میٹر لگانے کی ہدایت دی ہے جس کی ٹی آر ایس حکومت نے سخت مخالفت کی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس بل کے خلاف ووٹ دیا ہے ۔ انہوں نے اسمبلی حلقہ دوباک کے عوام بالخصوص کسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ووٹ کے ذریعہ بی جے پی کو سبق سکھائیں ۔ دوباک اسمبلی حلقہ کو ٹی آر ایس حکومت ترقی دے گی اور وہ ترقی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔۔