ریتو بندھو اسکیم کے تمام مستحق کسانوں کو امداد فراہم کی جائے، چیف منسٹر

   

Ferty9 Clinic

سومیش کمار کی ویڈیو کانفرنس، کلکٹر راجیو گاندھی ، ریجنل ڈائرکٹر شاہد مسعود کی شرکت

ورنگل ۔ چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ سومیش کمار نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریتو بندھو اسکیم کے تمام مستحق کسانوں کو کسان بانڈ کی امدادی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں خصوصی اقدام اٹھائیں ملینیم گرام کی ترقی ، سنیٹیشن ، اُپادی باہمی اسکیم ، فورڈ پروسینگ ، یونٹ و دیگر کاموں کو جلد سے جلد انجام دیا جائے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو میونسپل ریجنل جوانٹ ڈائرکٹر شاہد مسعود ، گریٹر میونسپل کمشنر پھیلا سمپتی ، آر ڈی او واسو چندر ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آُیسر ڈاکٹر للیتا دیوی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریتو بندھو اسکیم کے تحت ایک بھی پنڈنت نہیں ہے ۔ ضلع میں ہریتا ہارم کے تحت 36 لاکھ پودوں کو لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ۔ وہی روزگار اسکیم کے تحت پنچایت راج ، آر اینڈ بی ، قبائلی بہبود کے رابطہ سے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے تاکہ مزدوروں کو مزید کام کے دن مہیا کئے جاسکیں۔ کوویڈ 19 کے تحت بلدیہ عہدیداروں کے ساتھ صاف صفائی کا کاموں کو انجام دیا جائے ۔ کسی بھی قسم کی تساہلی نہ برتی جائے گی ۔ ہر میونسپلٹی کے تحت نرسری قائم کرتے ہوئے پودوں کو لگانے کے اقدامات اٹھائیں جائیں ۔