حیدرآباد۔ ریاستی حکومت نے آج ریتو بیمہ اسکیم کے اخراجات کی تکمیل کیلئے 800 کروڑ روپئے کی منظوری دیدی ہے ۔ سہ ماہی قواعد اور ٹریژری کنٹرول احکام میں نرمی پیدا کرتے ہوئے یہ رقم مختص کی گئی ہے ۔ کمشنر زراعت کو اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مسٹر ایم رگھونندن راو سکریٹری برائے حکومت (
مکمل اڈیشنل چارج ) زراعت و کوآپریشن نے یہ بات بتائی ۔ اس دوران ریاستی حکومت نے کسانوں کو مشورہد یا ہے کہ وہ سال 2021-22 کیلئے 11 اگسٹ سے قبل پانچ لاکھ روپئے انشورنس اسکیم کیلئے اپنا اندراج کروائیں۔ جن کسانوں نے اپنی اراضیات 3 اگسٹ تک اپنے نام پر کروالی ہیں یا جنہوں نے سابق میں اس اسکیم کیلئے درخواست داخل نہیں کی تھی وہ ایسا کرنے کے اہل ہیں۔
