ریتک اور ٹائیگر کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’وار‘‘ کا ٹیزرر اور پوسٹر ریلیز

   

Ferty9 Clinic

نوجوان شائقین فلم کی پہلی پسند بن گئے ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل یش راج فلمس کے بینر پر بنائی جارہی فلم ’’وار‘‘ کے ٹیزرر اور پوسٹر کو ریلیز کیا گیا جو زبردست ہے۔ 2 اکتوبر کو ریلیز کی جارہی یہ فلم ہندی، تلگو اور تمل میں یکساں طور پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کو اس لئے بھی غیر معمولی اہمیت حاصل ہو رہی ہے کہ یش راج فلمس جو رومانی فلمیں بنانے کے لئے اپنی انفرادیت رکھتا ہے پہلی بار اس قدر ایکشن سے بھرپور فلم لے کر آرہا ہے جس میں دو ایکشن سوپر اسٹار ایکساتھ دکھائی دیں گے۔ فلم کے ٹیزرر کی ریلیز کے ساتھ ہی عوام میں فلم دیکھنے کا اشتیاق بڑھ گیا ہے۔