ریتک روشن پھر ایک مرتبہ سوپر ہیرو بننے تیار

   

ممبئی : وائی آر ایف جاسوس کائنات کئی بڑے سوپر اسٹار سال2025 میں بڑے منصوبوں کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ ان میں سے ایک ریتک روشن ہیں۔ جاسوس کائنات کی اگلی بڑی فلم وار 2 آرہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ابھی ختم نہیں ہوئی تاہم جلد ہی ریتک روشن کام مکمل کرکے اگلی فلم کی طرف بڑھیں گے۔ ان کی اگلی فلم کرش 4 ہے۔ فلم کے حوالے سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔کرش 3 سال 2013 میں آئی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ اب اس کے متعلق نئی رپورٹ سامنے آئی ہے اور رپورٹ کے مطابق کرش 4 کی شوٹنگ اگلے سال کے موسم گرما میں شروع ہوگی لیکن ریتک پہلے وار 2 کا کام ختم کریں گے۔فلم کرش4 کو ریتک روشن کے والد راکیش روشن پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کرن ملہوترا فلم کی ہدایت کاری کریں گے۔ مداح کافی عرصے سے کرش 4 کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب یہ انتظار ختم ہونے والا ہے۔ دراصل سوپر ہیرو بننے سے پہلے وہ تمام رواں فلموں کام مکمل کریں گے اور اس کے بعد ہی وہ آگے بڑھیں گے۔ رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ریتک روشن اورکرن ملہوترا 13 سال بعد کرش4 میں ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ آخری بار وہ اگنی پتھ میں ایک ساتھ تھے ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ راکیش روشن اورکرن ملہوترا2 سال سے کہانی کو قطعیت دینے میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ بڑے پیمانے پر بننے والی کچھ کامیاب فلموں سے متاثر ہو کر ایک گراؤنڈ بریکنگ سوپر ہیرو فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ ممبئی اور یورپ کے کچھ مقامات پرکی جائے گی۔