ریتک روشن کا فلم ’وار 2 ‘کی پسندیدگی پر مداحوں سے اظہارتشکر

   

ممبئی، 17 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ریتک روشن نے فلم ‘وار 2 ’کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں یش راج فلمز کی ‘ وار 2’ 14 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ‘وار 2’ کو آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے ، جس میں ریتک روشن، این ٹی آر جونیئر اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔فلم ‘ وار 2 ’نے ہندوستانی مارکیٹ میں تین دنوں میں 140 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی ہے۔