ریتک روشن کی فلم ”سوپر 30“ 100کروڑ روپے کے کلب میں شامل

,

   

حیدرآباد: ریتک روشن کی بڑی ہی کامیاب فلم ”سوپر 30“ باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے۔ ریتک روشن نے اس فلم میں زبردست اداکاری کی ہے ۔ یہ فلم 12جولائی کو ریلیز ہوئی ہے۔ اور صرف گیارہ دنو ں میں ہی یہ فلم 100کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ اس فلم کو شائقین کی طرف سے زبردست مثبت ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

حال ہی انہوں نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سوپر 30 فلم کی کامیابی پر اتنی ہی خوشی محسوس ہورہی ہے جتنی خوشی انہیں ان کی پہلی فلم ”کہو نا پیار ہے“ کے موقع پر ہوئی تھی۔