ریتھ رشیا پہلی سنگلز ورلڈ چمپیئن شپ کیلئے پرعزم

   

حیدرآباد ۔ ریتھ رشیا 20 سے 28 مئی تک ڈربن میں ہونے والی اپنی پہلی سنگلز ورلڈ چمپئن شپ کی تیاری کرتے ہوئے اپنے بہترین مظاہروںکو آگے بڑھانے کے لیے بالکل تیار ہے۔ یہ پیڈلر11 رکنی ہندوستانی دستے کا حصہ ہے، جس میں پانچ مرد اور چھ خواتین شامل ہیں اور ٹیم جنوبی افریقہ روانہ ہوئی ہے۔ ریشا پچھلے دو سالوں سے سرخیوں میں ہے اور اس نے حال ہی میں اپریل میں پیٹرولیم انٹر یونٹ ٹورنمنٹ میں خواتین کا سنگلز خطاب جیتا ہے جس میں ملک کے تقریباً تمام ٹاپ پلیئرز شامل تھے۔