کریم نگر میں ٹریکٹر مالکان کا اجلاس ، جوائنٹ کلکٹر اور رکن اسمبلی کی مخاطبت
کریمنگر۔ 3/ ستمبر 2019 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریت کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے ضلع میں جدید ٹاکسی پالیسی پر عمل آوری کی جوائنٹ کلکٹر کریمنگر شیام پرساد لال نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بروز منگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مقامی ایم ایل اے گنگولا کملاکر کے ہمراہ جدید ٹاکسی پالیسی کے متعلقہ مائینگ عہدیداروں ، ریت کی منتقلی کرنے والے ٹراکٹر کے مالکان کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ ریاست میں جدید ریت کی پالیسی کو متعارف کیا ، اسکی عمل آوری سے ٹراکٹر کے مالکان اور عوام کو کسی طرح کی دشواری پیش نہیں ہوگی۔ ٹراکٹر کے مالکان کو ریت کی منتقلی پر درست رقم اور عوام کو واجب قیمت پر ریت کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔ فوری ٹرکٹر کے مالکان اے ڈی مائینگ میں ہر ٹراکٹر کیلئے 5 ہزار روپئے کی رقم ڈپازٹ کریں اور رجسٹریشن کرالیں۔ انہوں نے دفتر اے ڈی مائینگ میں رجسٹریشن کیلئے علحدہ کاؤنٹر کے ذریعہ کارکردگی کی ہدایت دی۔ آن لائن میں ریت کیلئے درخواست کرنے والے افراد کو آن لائن کے ذریعہ ٹراکٹر نمبر فراہم کیا جائیگا ۔ انہوں نے ٹراکٹر مالکین سے اس موقع سے استفادہ کی خواہش کی۔ کریمنگر رکن اسمبلی گنگو لاکملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دور حاضر میں ریت کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ ریت کی غیر قانونی منتقلی کی وجہ ریت کی قیمتوں میں ہورہے اضافہ سے عوام کو ہورہی دشواری کو روکنے ہی اس پالیسی کو متعارف کیا گیا۔ اس کے تحت ہر ریت کی ٹراکٹر کیلئے 25 ہزار روپئے جمع کرنے ہوں گے۔ ضلع کریمنگر میں تقریبا 100 افراد ایسے ہیں جن کے روزگار کا دارومدار ریت کی منتقلی پر منحصر ہے۔ اس پالیسی کے تحت ٹراکٹر مالک کو فی ٹرپ 750 روپئے فراہم ہونگے۔ ریت کے غیر قانونی طور پر حصول پر سخت اقدامات کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائیگا۔ انہوں نے ٹراکٹر مالکان کو ٹراکٹر کاپالیسی میں اندراج کرانے اور اس موقع سے استفادہ کی خواہش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی شہر کریمنگر کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے اقدامات کے تحت سی سی روڈ کے تعمیر ی کاموں کا آغاز کیا جائیگا اور اسکے لئے تقریبا 1 لاکھ ٹراکٹر ریت کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ بعد ازاں ٹرکٹر کے مالکان کے رجسٹریشن کے متعلقہ شبہات پر رکن اسمبلی نے انکے شبہات کو دور کرتے ہوئے جدید پالیسی کے مطابق ہی ریت کی روانگی کی صلاح دی۔ اس اجلاس میں بلدیہ کمشنر وینوگوپال ریڈی ، مائینگ اے ڈی وینکٹیشم ، حکومت تلنگانہ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسسٹنٹ جیولوجسٹ ایم راگھو بابو ، ٹراکٹر مالکین و دیگر نے شرکت کی۔
