وجئے واڑہ ۔ 18 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : ریت کی اسمگلنگ ، غیر قانونی ہورڈنگ اور اونچی قیمت پر ریت کی فروخت کا تدارک کرنے کے لیے حکومت آندھرا پردیش نے ایک ٹول فری نمبر 14500 کا آغاز کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج تاڑے پلی میں چیف منسٹر کے کیمپ آفس پر اس ٹول فری نمبر کا آغاز کیا ۔ اس نمبر کو ریت کی مائننگ ، ٹرانسپورٹ ، اسٹوریج اور فروخت کرنے سے متعلق کسی شکل میں کرپشن ہو تو اس کی اطلاع دینے کے لیے عوام کو توجہ دلانے کے لیے لانچ کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے ٹول فری نمبر پر کال کیا اور وہاں کال سنٹر میں کام کرنے والے عہدیداروں سے بات کی ۔ انہوں نے کال سنٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو کئی مشورے بھی دئیے ۔ اس ایونٹ میں وزیر پدی ریڈی رامچندر ریڈی ، چیف سکریٹری نیلم ساہنی ، ڈی جی پی گوتم سوانگ اور ٹاسک فورس چیف سریندر بابو نے شرکت کی ۔۔