یلاریڈی ۔منڈل لنگم پیٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ریت کی قلت پر عوامی نمائندوں نے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ منڈل مستقر پر IKP آفس میں منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر تمام عہدیداروں نے ایجنڈا پڑھ کر سنایا ۔ عہدیداروں کے رویہ پر عوامی نمائندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ منڈل کے 41 گرام پنچایتوں میں تعمیر کئے جارہے ڈمپنگ یارڈ ، شمشان گھاٹ کے تعمیری کام کیلئے ریت کی قلت پیش آنے سے کام آگنے نہیں بڑھ رہا ہے ۔ ترقیاتی کاموں کو مکلم کرنے کیلئے ریت کی نکاسی کی اجازت دینا ضروری ہے ۔ جس پر عہداروں نے کہا کہ سرکاری اہم کاموں کے نام ریت کی ناجائز منتقلی کی جارہی ہے ۔ اس لئے ریت کے مقامات پر VRA کو نگرانی کیلئے رکھا گیا ہے ۔ برقی ٹرانسکو عہدیداروں کو توجہ دلاتے برقی کے لکٹتے تاروں کو فوری درست کرنے کو کہا گیا ۔ 25 جون سے ہونے والے ہریتا ہارم پروگرام کو کامیاب بنانے کیا گیا ۔ کورونا وباء سے متعلق عوام طبی عملہ شعور دلائے ۔ جنرل باڈی اجلاس میں نمائندے اور عہدیداروں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھا ۔ اجلاس میں منڈل پریشد صدر محترمہ غریب النساء بیگم نائب صدر مسٹر وٹھل ریڈی ایم پی ڈی او مسٹر ملکاارجن تحصیلدار مسٹر نارائنا ، وینکٹیشم ، سرپنچوں میں لاونیا ، راج شیکھر ، راجیا، منجولا ، کویتا ، انیل ریڈی ، منڈل پریشد ارکان موجود تھے ۔