ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کی نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ

   

شریمتی جے سنیہجا نے دہلی میں ایوارڈ حاصل کیا
حیدرآباد ۔ 24۔ جون (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کی نمایاں کارکردگی پر مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ خارجہ پی مارگھیریتا نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر شریمتی جے سنیہجا کو ایوارڈ پیش کیا۔ نئی دہلی میں جاری ریجنل پاسپورٹ آفیسرس کانفرنس 2025 میں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد نے 2024-25 کے دوران غیر معمولی خدمات کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ہر جمعرات کو عوامی شکایات کی بروقت سماعت اور یکسوئی سے عوام کے پاسپورٹ سے متعلق کئی مسائل حل ہورہے ہیں۔ ریجنل پاسپورٹ آفس کے احاطہ میں صحت و صفائی کی خصوصی مہم چلائی گئی ۔ دستور کے 75 سال کے موقع پر خصوصی یادگاری انویلپ جاری کیا گیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفس نے آرٹ اینڈ کیلیگرافی نمائش کا اہتمام کیا تھا جس کا افتتاح گورنر تلنگانہ نے کیا۔ میڈیکل ہیلت کیمپس اور دیگر عوامی خدمات کے سلسلہ میں ریجنل پاسپورٹ آفس کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاسپورٹ کی اجرائی کے سلسلہ میں اجرائی کی مدت میں کمی کی گئی اور تتکال سرویس کے تحت ایک تا پانچ دن اور نارمل صورت میں اندرون 10 یوم پاسپورٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے ایوارڈ کے حصول پر تمام عہدیداروں و اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ۔ 1