حیدرآباد ۔29۔ ستمبر (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق حکومت ہند نے 15 ستمبر تا 2 اکتوبر سوچھتا ہی سیوا مہم کا اہتمام کیا ہے تاکہ رضاکارانہ خدمات اور سماج کی شمولیت کے ذریعہ صحت و صفائی کے کام انجام دیئے جائیں۔ اس مہم کے تحت بڑے پیمانہ پر عوام کی شمولیت کی مساعی کی جارہی ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں یکم اکتوبر کو صفائی کی مہم کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ریجنل پاسپورٹ آفس کے تمام دفاتر ، پروٹیکٹر اور امیگرینٹس آفس اور وزارت خارجہ کی برانچ سکریٹریٹ میں عوام صفائی مہم میں شرکت کریں گے۔ یہ مہم صبح 10 بجے شروع ہوگی اور ایک گھنٹہ جاری رہے گی۔ ڈی بالیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم اکتوبر سے صبح 9.30 بجے سکندرآباد آفس کے احاطہ میں شریک ہوں ۔