کاغذنگر ۔ کاغذنگر میونسپل آفس کا ریجنل ڈائرکٹر میونسپل ورنگل ناگیشور راؤ نے دورہ کیا ۔ تفصیلات کے بموجب کاغدنگر کے متوطن اورج اگیروتی یوا منچ ضلع صدر محمد اشرف کی جانب سے ورنگل ریجنل ڈائرکٹر میونسپل کو ملاقات کرتے ہوئے کاغذنگر میونسپل کے اراضی پر غیر قانونی طور پر عئوام کی جانب سے ناجائز قبضہ کئے جانے کے بعد شکایت کی تھی اور تفصیلی طور پر انکوائری کرتے ہوئے کاغذنگر کی سرکاری اراضی کی حفاظت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں اعلی عہدیداروں کی ہدایات پر گریٹر میونسپل ایڈیشنل کمشنر ورنگل سے ناگیشور راؤ نے کاغذنگر کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کاغذنگر میونسپل کمشنر سرینواس کے ہمراہ کاغذنگر میونسپل کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہیوئے سرکاری اراضی کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس کے علاوہ کاغذنگر میونسپل کے حدود میں موجود سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر ناجائز خفیہ دورہ کے بارے میں تفصیلی طور پر معلومات حاصل کئے اور کاغدنگر میونسپل کے حدود کا مقامی عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ۔ اس موقع پر ٹی پی ایس اشوک اور میونسپل منیجر بابو بھی موجود تھے ۔