ریجن ٹرانسپورٹ میں مینٹیننس جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کے ہاؤزنگ اور شہری ترقیات وزارت سے متعلق کیاسٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے معاہدہ کے مطابق مینٹیننس اسٹاف کی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ کل 226 جائیدادوں میں مینٹیننس اسوسی ایٹ کی 62، پروگرامنگ اسوسی ایٹ کی 4، ٹیکنیشین کی 93، رئشین کنٹرولر، ٹرین آپریٹرس اور ٹریفک کنٹرولر کی 67 جائیدادوں پر میکانیکل، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، سیول الیکٹریشن، الیکٹرانکس میکانک اور ویلڈرس سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ پوسٹ کے لحاظ سے ٹریڈ میں آئی ٹی آئی (این سی وی ٹی) تین سالہ، انجینئرنگ ڈپلومہ، بی ایس سی کامیاب ہونا چاہئے۔ امیدوار کی عمر 25 تا 28 سال کے درمیان ہو۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے۔ ویب سائٹ
www.ncrtc.in
ملاحظہ کریں۔A