ریحام خان کی ’پاکستان ریپبلک پارٹی‘کا قیام

   

کراچی، 16 جولائی (یو این آئی) ٹی وی میزبان، صحافی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر سیاست کا آغاز کرتے ہوئے ’پاکستان ریپبلک پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔طویل پریس کانفرنس کے دوران ریحام نے صرف سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کیالیکن اس کے عہدیداروں اور اس کے منشور سے متعلق کوئی وضاحت نہ کی۔