ریزارٹ میں گرفتار جاسوس کی فکر نہیں:ٹرمپ

   

واشنگٹن، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلوریڈا کے ماراے لاگو ریزارٹ میں جاسوسی کے واقعہ پر فکر مند نہیں ہیں۔خیال رہے امریکی سیکرٹ سروس نے ایک چینی خاتون کو رہائش گاہ سے مشکوک اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا’’میں نے اس کے بارے میں کسی سے بھی بات نہیں کی، اس کے علاوہ میں نے ایک مختصر میٹنگ کی، جس میں انہوں نے مجھے تھوڑی معلومات دی ہے لیکن میں اس سے فکر مند نہیں ہوں‘‘۔ ٹرمپ نے اس واقعہ کو اتفاقی کامیابی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ مشتبہ خاتون کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔یوجنگ جانگ نامی ایک خاتون چینی شہری کو مبینہ طور پر سیکورٹی کو درکنار کرنے اور رزارٹ میں گھسنے کے لئے غلط بیان دینے کے معاملے میں گزشتہ ہفتے سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔فلوریڈا کے جنوبی ضلع کے امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر ایک فوجداری مقدمہ کے مطابق گرفتاری کے دوران جانگ کے پاس سے دو پاسپورٹ، کئی سارے موبائل فون اور ناقص سافٹ ویئر برآمد ہوئے تھے ۔