نئی دہلی ،24جون (سیاست ڈاٹ کام)ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔ ریزرو بینک نے آج اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر آچاریہ نے کچھ عرصہ قبل یہ اطلاع دی تھی کہ وہ 23 جولائی سے عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ آچاریہ نے میعاد کار مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی عہدہ چھوڑ دیاہے ۔