ریزرویشن فارم میں مسافر کی منزل کا پورا پتہ بھی حاصل کیا جائے گا: ریلوے

   

نئی دہلی،14 مئی(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ خصوصی ٹرینوں میں ریزرویشن کے لئے بھری جانے والی تفصیل میں مسافر کی منزل کا پورا پتہ بھی لیا جائے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر اس سے فوراً رابطہ کیا جا سکے ۔ریلوے بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی)کی ویب سائٹ پر ریزرویشن فارم میں اس فیصلے پر عمل میں ضروری ترمیم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اگر کوئی مسافر کورونا سے متاثر پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھی اس وقت تک اپنی منزل تک چلے جاتے ہیں تو ایسے میں پروٹوکول کے مطابق انہیں ڈھونڈنا اور ان کی جانچ کرانا ایک مشکل کام ہوتا ہے ۔