حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : ریزرو بینک وظیفہ یاب اسوسی ایشن کی جانب سے 4 نومبر پیر کو 10-30 بجے دن ریزرو بینک حیدرآباد کے فیملی پنشنرس اجلاس ریزرو بینک کے احاطہ ڈسپنسری کے قریب منعقد ہوگا ۔ اجلاس کا افتتاح ڈیویژنل ڈائرکٹر جناب سبراتا داس کریں گے ۔ اس اجلاس میں مختلف عنوانات جیسے علاج و معالج کی سہولتوں پر اظہار خیال ہوگا ، اوٹ پیشنٹ علاج پر شعور بیدار کرنا ، بینک ڈسپنسری کی سہولیات ، دواخانوں کی سہولیات ، سالانہ صحت کا معائنہ ، جب کہ اسوسی ایشن کی رکنیت ، فیملی پنشن کے اضافے کی کوشش اور ریزرو بینک کو لائف سرٹیفیکٹ پیش کرنا ( ریزرو بینک کے عہدیدار اپنے ساتھ ہوں گے ) لائف سرٹیفیکٹ کے تعلق سے ہر فیملی پنشنر اپنا شناختی کارڈ / ایم اے ایف کارڈ / انشورنس کارڈ / سوسائٹی / بینک پاس بک / آدھار کارڈ وغیرہ ان تمام میں سے کسی ایک کو ساتھ لانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اجلاس کے بعد آر بی آئی کے احاطہ میں لنچ کا انتظام رہے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب ایم کوٹیشور راؤ 9949138282 ۔ جناب سی ایم راؤ 9440401500 یا جناب جے ایس این راؤ 9441458468 سے ربط کریں ۔۔