ریسرچ سیکٹر پر قومی پیداوار کا 2.5 فیصد خرچ کریں گے: محمد بن سلمان

   

ریاض : سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کے حوالے سے قومی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے 2040 تک قومی معیشت میں 60 ارب ریال کا اضافہ ہوگا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد جو ریسرچ اور ایجاد کی اعلی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے آئندہ دوعشروں کے حوالے سے سعودی عرب کی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چار بڑی ترجیحات ہیں۔ انسانی صحت، ماحولیاتی استحکام، بنیادی ضروریات، توانائی و صنعت میں قیادت اور مستقبل کی معیشت پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس سے عالمی سطح پر سعودی عرب کی مسابقتی استعداد مضبوط ہوگی۔ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہم نے ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کے حوالے سے مستقبل کی امنگوں کے لیے کام کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ اس کا بڑا ہدف یہ ہے کہ سعودی عرب پوری دنیا میں جدت کے حوالے سے قیادت کرنے والے ممالک میں شامل ہو۔