ریسلرس کو جلد بازی نہ کرنے 83 ورلڈکپ کھلاڑیوں کا مشورہ

   

نئی دہلی۔ اس فکر میں کہ احتجاج کرنے والے پہلوان اپنے میڈلس گنگاندی میں ڈبونے کا انتہائی قدم اٹھا سکتے ہیں، 1983 ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے ارکان نے جمعہ کو ایلیٹ ایتھلیٹس پر زور دیا کہ وہ جلد بازی میں فیصلہ نہ لیں اور امید ظاہر کی ان کی شکایات سنی جائیں گی اورمسائل حل کئے جائیں گے۔ ونیش پھوگٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا جو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کی خواتین ریسلرزکے مبینہ جنسی استحصال کے الزام میں گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں، 30 مئی کو اپنا احتجاج ہریدوار لے گئے لیکن اس پر عمل نہیں کیا۔ ان کے میڈلس کو گنگا میں ڈبونے کا اعلان کیا۔28 مئی کو دہلی پولیس نے قانون اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں پہلوانوں کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ بغیر اجازت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف آگے بڑھ رہے تھے۔