سیول ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے شمالی پہاڑی علاقہ کم گنگ تفریح گاہ میں واقع جنوبی کوریا کے ہوٹلوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا نے یہ ہوٹلیں اپنے سیاحوں کی سہولت کیلئے تعمیر کئے تھے۔ 1998ء اور 2008ء کے درمیان اس تفریح گاہ کا دورہ کرنے والے جنوبی کوریائی باشندوں کیلئے یہ ہوٹل بنائے گئے تھے لیکن 2008ء میں شمالی کوریا کے ایک سپاہی نے ایک جنوبی کوریا کے سیاح کو گولی مار کر ہلاک کیا تو سیاحوں کا سلسلہ ختم ہوگیا تھا۔