نئی دہلی: سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی یعنی سی سی پی اے نے ایک راحت دینے والا اعلان کیا ہے۔ سی سی پی اے نے ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں سروس چارج کو لے کر نئی گائیڈلائنس جاری کی ہے۔ اب آپ کے بل میں سروس چارج لگ کر نہیں آئے گا۔ گائیڈ لائنس کے مطابق، اب سے کوئی بھی ریسٹورنٹ اور ہوٹل اپنے صارفین کو خدمت دینے کے بدلے جبراً سروس چارج نہیں وصول سکتے ہیں۔گائیڈ لائنس کے مطابق، سروس چارج دینا یا نہ دینا صارفین پر منحصر کرے گا، ریسٹورنٹ اس کے لئے کسی بھی طریقے سے صارفین کو مجبور نہیں کرسکتا ہے۔ ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو صارفین کو واضح طور پر بتانا ہوگا کہ سروس چارج اختیاری، رضاکارانہ اورگاہک کی صوابدید پر ہے۔