حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز علاقہ کے ایک رسٹورنٹ میں کھانے کے بعد ایک کمسن بچہ مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 2 سالہ پرائشن جو بنگلور کے ساکن پرشانت شٹی کا بیٹا تھا ۔ یہ خاندان 24 نومبر کے دن حیدرآباد آیا تھا ۔ پرشانت شٹی کے والد کی صحت ناساز تھی اور علاج کی غرض سے شٹی اپنے بیوی بچوں کو لیکر والد کے علاج کی غرض سے حیدرآباد آئے تھے کل ایک رسٹورنٹ میں کھانے کے بعد شٹی کی بیوی پرنیتا اور بیٹے پرائشن کی صحت اچانک بگڑ گئی جنہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں لڑکا علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے فوڈ پوائزن کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا